Author avatar
Shabeer Ahmad Bhat

شبیر احمد بٹ کشمیر کے ضلع شوپیان کے ایک چھوٹے گاؤں جس کا نام آڈوہ ہے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ یہ گاؤں ضلع شوپیان سے تقریباً چودہ کیلومیٹر جنوب کی طرف واقع ہے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں آڈوہ کے پریمری اسکول سے حاصل کی اسکے بعد مڈل سکول قلمپورہ سے متوسط درجے کی تعلیم حاصل کی۔ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول راجپورہ سے بارھویں تک تعلیم جاری رکھی۔ اسکے بعد ڈگری کالج پلوامہ سے گریجویشن مکمل کی۔ دوہزار آٹھ میں کشمیر یونیورسٹی کے شعبہء فارسی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور پھر وہیں پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا۔ تین سال تک وہاں بحیثیتِ استاد اپنے فرائض انجام دئے اور اسکے بعد محکمہ ٹیورزم حکومت جموں و کشمیر کے شعبہ آرکایز، آرکیالوجی اینڈ میوزمز جموں و کشمیر میں تین سال تک کام کرتے رہے۔ دوہزار سترہ سے آپ پھر سے محکمہ تعلیم کے ساتھ منسلک ہوئے اور ڈگری کالج برائے خواتین پلوامہ میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر کام کرتے ہیں۔ آپ نے ایک درجن سے زیادہ کتابیں لکھی ہیں جو تراجم اور تدوین کے علاؤہ تحقیق اور تخلیق پر شامل ہیں۔ آپ نے کئی قومی سمینار کا انعقاد کیا ہے اسکے علاؤہ آپ کئی انجمنوں میں بحیثیت اراکین کام کر رہے ہیں۔ آپ نے بہت سارے تحقیقی مقالے ملک کے مختلف رسالوں میں چھاپے ہیں۔ آپ نے بچوں کیلئے بھی کتابیں تحریر کی ہیں اور ویڈیو لیکچر بھی دیتے رہے ہیں۔

Books by Shabeer Ahmad Bhat
Other author
Publish Book Now
close slider